• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل، شہرام ترکئی وزیرتعلیم ہوگئے


خیبرپختونخوا کابینہ میں ردو بدل کردیا گیا، صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء شہرام ترکئی کو تعلیم اور انور زیب کو زکوٰۃ کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ جبکہ ایک وزیر، ایک مشیر اور دو معاون خصوصی کے محکمے تبدیل کردیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل ہونے والے 2 نئے وزراء کو محکمے حوالے کردیے گئے۔ صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر انور زیب کو زکواۃ کا محکمہ سونپا گیا ہے۔

اکبر ایوب خان سے تعلیم کا محکمہ لے کر محکمہ لوکل گورنمنٹ حوالے کیا گیا ہے، اسی طرح قلندر لودھی سے محکمہ خوراک کا قلمدان لے کر محکمہ مال کا محکمہ دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر خلیق الرحمان سے اعلیٰ تعلیم کا محکمہ لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی کامران خان بنگش سے محکمہ بلدیات لے کر اعلیٰ تعلیم کا محکمہ سونپا گیا ہے۔

معاون خصوصی ریاض خان سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لے کر سی این ڈبلیو کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین