• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کلب لیورپول نے مڈفیلڈر تھیاگو الکینٹرا سے معاہدے پررضامند

لندن(پی پی آئی)) برطانیہ کے مشہور فٹبال کلب لیورپول نے بائرن میونخ کے مڈفیلڈر تھیاگو الکینٹرا کیساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تھیاگو کیساتھ 4 سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔معاہدے کے تحت لیورپول تھیاگو کو اس چار سالہ معاہدے کے تحت 25 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم دے گا۔ خیال رہے کہ 29 سالہ تھیاگو الکینٹرا نے 2013ء میں جرمنی کے پروفیشنل سپورٹس کلب بائرن میونخ کو جوائن کیا تھا۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ تھیاگو الکینٹرا کو 20 ملین پاؤنڈ کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی ضمانت دی گئی ہے، تاہم بقایا پانچ ملین کی رقم کی ادائیگی کیلئے پریمئیر اور چیمپئنز لیگ جیتنے کی شرط ہے۔
تازہ ترین