• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد چٹھہ کے بہنوئی واجد چٹھہ کے انتقال پر کمیونٹی کا اظہار دکھ

ویانا(اکرم باجوہ) پاک فرینڈز آسٹریا کے سینئر نائب صدر چوہدری امجد چٹھہ کے چچا زاد بھائی اور بہنوئی واجد علی چٹھہ جو گزشتہ دنوںروڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے تھے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔مرحوم کو انکے آبائی قبرستان جتی شاہ رحمان وزیر آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات علی شرافت،الحاج خواجہ محمد نسیم،حاجی محمد انور،بلال خان،حاجی سلطان احمد،حاجی قاسم علی،فاروق چوہدری،نعیم بٹ،چوہدری محمد نواز وڑائچ،ملک خرم،عرفان عرف فانی،حاجی ملک امین اعوان،سید شاہد شاہ ،حاجی چوہدری منیر احمد ،حاجی قمر چوہدری، الطاف جمال مغل، علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ، وسیم احمد،علی شوکت، نعیم رضا قادری،حاجی اصغر باجوہ سیالکوٹ،قمر زمان، آصف محمود،میاں فرمان علی،مقصود احمد مغل،مولوی محمد ادریس،ملک خالد،چوہدری برار محمود ایڈووکیٹ، سید عالم،خالد خان، حاجی فضل حسین،حاجی ملک خلیل اعوان، ملک طارق اعوان،الحاج شیخ وحید احمد قریشی،آصف جمال ،سعید احمد،افتخار احمد عرف گوگا،اسد بٹ،فیصل چیمہ،طاہر اقرار شاہ،انواراحمد خان دہلوی،سید محمود شاہ،عمر خان،غلام حسین نقوی،حاجی زاہد چوہان،حاجی مبارک علی،چوہدری محمد نعیم اختر ،جواد حشمت،رانا محمد ادریس، عبدالسلام فرید،چوہدری حفیظ ،عرفان شاہد،رانا قمر ظہیر ،نوید عاصم ،عارف محمود،جاوید اکرم فاروقی،ملک عبدالحق، ادریس محمود،عارف محمود،عمیر الطاف،اقبال غوری،میاں ندیم ، حاجی اورنگزیب، سیف اللہ خالد،رضوان رحمان و دیگر نے واجد علی چٹھہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرکے آخرت کا سفر آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔
تازہ ترین