• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی پہلی بار تقریبات کا اہتمام کریگی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج 32ویں سالگرہ ہے۔

وہ 21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

پیپلزپارٹی پہلی مرتبہ بلاول بھٹو کی سالگرہ پر عوامی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے. لاہور میں سالگرہ کی مرکزی تقریب آج پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ گلبرگ میں ہو رہی ہے جس کے میزبان سنیئر نائب صدر اسلم گل ہوں گے۔

تازہ ترین