• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ نے اپنے گھر  حال ہی میں حال ہی میں شادی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل کی دعوت کی۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل نے اہلیہ اسرا اور صنم بلوچ کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں۔

احمد گوڈیل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’آج کی شام اس دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کے نام، جس کا دل شیشے کی مانند صاف ہے۔‘

میزبان نے صنم بلوچ کو اپنی اچھی دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری شام میرے دل کے بہت قریب اور میری سب سے اچھی دوست صنم بلوچ کے نام رہی۔‘


احمد گوڈیل نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران نہایت سادگی سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ پہلی بار اپنی اہلیہ کے ہمراہ صنم بلوچ سے ملاقات کے لیے گئے۔

احمد گوڈیل نے اداکارہ صنم بلوچ کے ساتھ لی گئیں تصویریں شیئر کیں،  ایک مدت بعد منظر عام پر دیکھ کر صنم کے مداح بھی خوش ہوگئے، یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صنم بلوچ نے لاکھوں فالوورز والا تصدیق شدہ اکاؤنٹ پرائیوٹ کیا ہوا ہے۔

مداح صنم بلوچ کو اُن کے اکاؤنٹ پر تو نہیں دیکھ سکتے تاہم احمد گوڈیل کے اکاؤنٹ سے شیئر کردہ تصویروں میں صنم بلوچ کو دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔


خیال رہے کہ احمد گوڈیل نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2020 میں کہ جب ہر بُری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ اسرا احمد گوڈیل سے انہوں نے شادی کرلی ہے۔ تمام مداح، چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔

اداکارہ نے صنم بلوچ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دو خوبصورت لوگ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتے میں جُڑ گئے، ہت مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو آباد رہو۔‘

تازہ ترین