• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش سائیکلسٹ ثام بینٹ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 21 واں مرحلہ جیت لیا

پیرس (اے پی پی) آئرلینڈ کے سائیکل سوار ثام بینٹ نے ٹور ڈی فرانس ریس کا 21 واں مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن فرانس میں اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے 122 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک سیدھا تھا ۔ آئرش سائیکل سوار ثام بینٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 2 گھنٹے 53 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے مقابلے میں دوسری جبکہ سلواکیہ کے سائیکل سوار پیٹر ساگان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیسویں اور اکیسویں مرحلے میں یلو جرسی پر سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر کا قبضہ رہا ۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین