آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت اور چین کے فوجی کمانڈرز میں مذاکرات کا چھٹا دور بھی بے نتیجہ ختم

کراچی (جنگ نیوز) بھارت اور چین کے سینئر فوجی کمانڈرزکے درمیان لداخ میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا چھٹا دور بھی بے نتیجہ رہا ، بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات 12گھنٹے تک جاری رہے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لداخ کے حوالے سے چین کے زیر اثر علاقے مولڈو میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔بھارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بھی فوجی سطح پر ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی۔تاہم بیجنگ سے فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔

دنیا بھر سے سے مزید