• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری لہر، برطانیہ میں روزانہ 200 اموات کا خدشہ


برطانیہ میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر نومبر میں روزانہ پھر 200 اموات کا خدشہ ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار شمال مشرقی ساحلی علاقے مڈلینڈز اور لندن میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے۔ لندن میں کورونا کیسز کی شرح لاک ڈاؤن کےدوران انگلینڈ کے بعض حصوں میں سامنے آنے والے کیسز سے بھی زیادہ ہے۔

مئیر لندن صادق خان نے زور دیا ہے کہ ریستورانوں میں جانے والے تمام افراد ماسک پہنیں۔

کورونا وبا کے سبب برطانیہ میں پھر لاک ڈاؤن کی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر 32 ماہرین نے وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین