• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈومحمدخان، باپ بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے تشدد

صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمدخان میں رِند برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران مخالفین کی جانب سے باپ اور بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کےمطابق ٹنڈو محمدخان میں رِند برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران مخالفین کی جانب سے لوہے کی سلاخوں سے تشدد کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہو گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان بیٹا جاں بحق ہوگیا ۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رِند برادری کے ایک گروہ نے باپ بیٹے پر لوہے کی سلاخوں سے بہیمانہ تشدد کیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کےمطابق تشدد کا یہ واقعہ ٹنڈو محمد خان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے علاقے مویا میں 18 ستمبر کو پیش آیا تھا ۔

تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں۔

تازہ ترین