• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی بات بری لگ جانے یا کوئی کام حسبِ منشا نہ ہونے پر اگر موڈ خراب ہو جائے تو اُسے چند منٹوں میں کچھ آسان سے طریقے اپنا کرخوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

دفتر یا گھر میں کبھی کبھار کسی سے بحث کے بعد، یا کسی کے کام کے خراب ہو جانے یا بگڑنے کے بعد موڈ آف ہو جاتا ہے جسے زیادہ سوچ کر مزید خراب کرنے کے بجائے جلدی سے دوبارہ بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے، کسی ایک نا پسندیدہ بات کے لیے سارا دن خراب کرنے سے بہتر ہے جلدی سے خود کو کسی مثبت کام میں مشغول کر لیں تاکہ آپ کی وجہ سے کسی اور کا موڈ خراب نہ اور نہ ہی آپ کا سارا دن۔

خراب موڈ کو صحیح کرنے کے لیے کچھ نتائج کُن ٹپس مندرجہ ذیل ہیں:

تھری پارٹ بریتھنگ (Three-part breathing)

تھری پارٹ بریتھنگ کے عمل سے ذہنی دباؤ اور موڈ خراب کے دوران مثبت سوچ رکھتے ہوئے خود کو دوبارہ سے اچھے اور خوشگوار موڈ میں لایا جا سکتا ہے ۔

اس عمل کے لیے 3 تک گنتی گنتے ہوئے لمبا سانس لیں اور اب سانس کو روک لیں اور تین تک گنتی گنیں، اب سانس کو آہستہ سے تین تک گنتی گنتے ہوئے باہر خارج کر دیں ۔

اس عمل کو 7 سے 10 بار دہرائیں، ایسا کرنے سے آپ خود کو جلدی سے بہتر محسوس کرنے لگیں گے ۔

تصویروں میں رنگ بھریں

آفس، گھر، کلاس روم میں موجود ہیں تو خود کو تھوڑا وقت دیں اور کسی خاکے میں رنگ بھریں، رنگ بھرنے سے آپ خود کو بہتر محسوس کریں گے اور مثبت سوچیں ذہن میں آئیں گی ۔

یہ بات تحقیق سے ثابت ہے کہ موڈ خراب کے دوران کلرنگ کرنے سے انسان خود کو جذباتی طور پر بہتر محسوس کرتا ہے ۔

اروما تھیراپی

ہر انسان کو کچھ مخصوص خوشبوؤں سے لگاؤ ہوتا ہے جیسے کہ بارش کے وقت مٹی کی خوشبو، کسی خاص سینٹ یا بوڈی اسپرے کی خوشبو ، پھولوں کی خوشبو وغیرہ ، موڈ خراب ہو تو کوشش کریں کہ اپنی پسند کی خوشبو سونگھیں، اپنے ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے اور اپنا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے کسی خوشبو کا استعمال کریں ۔

میوزک تھیراپی

ورزش کے دوران میوز ک سننے سے دماغ اور جسمانی اعضاء بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں کیوں کہ میوزک سننے سے جذباتی سپورٹ ملتی ہے اور انسان خود کو قدرتی طور پر بوسٹ اپ محسوس کرتا ہے، موڈ آف کے دوران اپنی پسند کا میوزک سنیں اور خود کو وقت دیں ۔

چہل قدمی کے لیے باہر جائیں

گھر میں موجود ہیں تو باہر کھلی فضا میں چہل قدمی کے لیے جائیں اور ہلکی پھلکی دوڑ لگائیں اور اگر آفس، اسکول، کالج یا یونیورسٹی میں ہیں تو کچھ دیر کے لیے جگہ تبدیل کریں اور تھوڑا آفس کا راؤنڈ لگا کر آئیں، ایسا کرنے سے آپ خود کو پہلے سے بہتر اور اچھا محسوس کریں گے ۔

تازہ ترین