• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ تلاوت کی ویڈیو وائرل


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ تلاوت کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے اپنے شوہر اور بیٹے کی سورہ فاتحہ کی تلاوت کی ویڈیو شیئر کی، جسے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے بھی ری ٹیوٹ کیا۔

جمعہ مبارک کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


سورہ فاتحہ کی تلاوت کے اختتام پر سرفراز نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو بیٹے نے کہا کہ میں دعا مانگوں گا۔

اس خوبصورت ویڈیو میں سرفراز کا بیٹا دعایہ الفاظ ادا کرتا رہا اور سرفراز اس پر آمین کہتے رہے اور اختتامی آمین پر سابق کپتان اپنے بیٹے کو دیکھ مسکرادیے۔

تازہ ترین