• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو اسمتھ بھی سرفراز کے نقش قدم پر چل پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو بھی میچ کے دوران جمائی آگئی۔

سرفراز کو میچ کے دوران جمائی لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اسٹیو اسمتھ کو بھی انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کے دوران جمائی لیتے دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

اسٹیو اسمتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جمائی لیتے رہے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کا نیا عنوان مل گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو انگلینڈ اور پاکستان کے دوران میچ میں جمائی لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، یہی نہیں بلکہ اس سے قبل سرفراز ورلڈکپ 2019 کے پاک بھارت میچ کے دوران بھی جمائی لیتے دیکھے گئے تھے۔

سرفراز کو تینوں طرز کی کرکٹ میں جمائی لینے پر تنقید کا سامنا رہا ہے تاہم ایسے میں اسمتھ کی جمائی لینے کی تصویر سے سرفراز کی اہلیہ خوشبخت کو ٹرول کرنے والے صارفین کو جواب دینے کا موقع مل گیا۔

انہوں نے اسمتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیجنڈز ایسے ہی ہوتے ہیں۔‘

صارفین اس تصویر پر اپنے تبصرے بھی پیش کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اسمتھ کو شکر کرنا چاہیے کہ آسٹریلیا کے کرکٹ فینز پاکستانیوں کی طرح نہیں ہیں۔

ایک صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، اسٹیو اسمتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کھلاڑیوں کیلئے یہ اچھا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں ورنہ ان کا بھی جینا مشکل ہوجاتا۔‘

تازہ ترین