• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹو احتساب باعث پریشانی، نیب منظور نظر لوگ چھوڑ دیتا ہے، سپریم کورٹ

سلیکٹو احتساب باعث پریشانی، نیب منظور نظر لوگ چھوڑ دیتا ہے، سپریم کورٹ


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بینک ڈیفالٹ کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ سلیکٹو احتساب پریشانی کا باعث ہے،نیب منظور نظر لوگوں کو چھوڑ دیتا ہے،احتساب کا عمل پسند ناپسند پر نہیں قانون کے مطابق ہونا چاہئے،لاکھوں لوگ بینک ڈیفالٹر ہیں، نیب نے کتنوں پر ریفرنس بنائے۔عدالت عظمیٰ نے ارشد علی کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ 

جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم لی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ جس وقت یہ قرضے دئیے گئے کیا ریاست سو رہی تھی ،ان قرضوں میں سارے بڑے آ دمی ہیں کوئی کہاں بیٹھا ہے کوئی کہاں؟ بینک سے قرضہ لینا نیب کا کیس کیسے ہوگیا؟ 

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ بورڈ آ ف ڈائیریکٹر کی منظوری کے بغیر یہ قرضہ جاری کیا گیا ،اصل قصور وار ذوالفقار نامی شخص تھا جو فوت ہو گیا ۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ احتساب کے عمل میں پسند نہ پسند نہیں ہونی چاہیے احتساب کا عمل صرف قانون کے مطابق ہی ہونا چاہیے ۔

تازہ ترین