• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن پر کوئی الزام نہیں، سپریم کورٹ رہا کروائے، مقررین

میر شکیل الرحمٰن پر کوئی الزام نہیں، سپریم کورٹ رہا کروائے، مقررین 


لاہور (خصوصی نمائندہ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کیخلاف ہفتے کے روز بھی لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم،شہاب انصاری،شیر علی خالطی، اویس قرنی،اعجاز رسول،سیکرٹری جنگ ورکرز یونین محمد فاروق،رومیو جالب،عبدالوہاب،محمد ماجد،محمد علی ،منور حسین،افضل عباس ، جنگ، جیو، دی نیوز، آواز کے ورکرز و دیگر شعبہ زندگی سے افراد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں نیب حکومت گٹھ جوڑ کی مذمت اور میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن پر کوئی الزام نہیں ہے، سپریم کورٹ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے ازخود نوٹس لیکر میرشکیل الرحمٰن کو فوری رہا کروائے۔ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری بغیر کسی جواز کے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔انہیں آزادی صحافت کا علمبردار ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔مقررین نے کہا ہماری احتجاجی تحریک میرشکیل الرحمٰن کی رہائی تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے نعرہ بازی بھی کی گئی۔

تازہ ترین