• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروئیڈن پولیس شوٹنگ: سارجنٹ میٹ رتانا کی موت پر چار مقامات کی تلاشی

لندن ( پی اے ) سائوتھ لندن میں ایک پولیس افسر کی مہلک فائرنگ کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے چار کرائم سینزکی تلاشی لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 54 سالہ سارجنٹ میٹیو رتاناکروئیڈن میں فائرنگ کے بعد جمعہ کے روز ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ہتھکڑی لگے ایک مشتبہ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 23 سالہ مشتبہ جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس نے خود کو گولی مار لی تھی، اب تک تشویش ناک حالت میں ہے۔ بین سٹیڈ ، سرے میں تلاشی کے ایک مقام کے نزدیک رہنے والے ایک رہائشی نے رپورٹ کی تھی کہ اس نے ہفتہ کی صبح ایک زوردار دھماکہ کی آواز سنی تھی۔پارک روڈ پر ایک ایڈریس کے نزدیک رہنے والے لوگ برطانوی وقت کے مطابق 05.40 بجے شوروغل کی وجہ سے اٹھ گئے تھے۔بڑی تعداد میں افسران بشمول مسلح افسران جائے وقوع پر دیکھے گئے جبکہ بی بی سی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بتایا گیا کہ یہ کنٹرول شدہ دھماکہ تھا۔پولیس کے نشان والی ایک گاڑی پراپرٹی کے داخلی دروزہ پر پہرہ دے رہی تھی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دیگر جائے وقوع پر تلاشی جاری ہے جن میں کروئیڈن کسٹڈی سینٹر شامل ہے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک علاقہ پولارڈز ہل میں لندن روڈ کا ایریا ہےجہاں مشتبہ کو ابتدائی طور پر گرفتار کیا گیا تھا اور ایک ایڈریس سائوتھ بروک روڈ، ناربیوری میں واقع ہے۔ گن ہفتہ کی شام برآمد کر لی گئی تھی ، ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرسٹیوارڈ سنڈی نے بتایا کہ میٹروپولیٹن پولیس چار کرائم سینز پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے کسٹڈی سوئٹ سے گن برآمد کر لی جہاں سارجنٹ میٹ کو گولی ماری گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسٹڈی سوئٹ کی سی سی ٹی وی کو بھی دیکھا جس میں واقعات دیکھے جا سکتے ہیں۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ انہیں ان لوگوں کو یہ صورت حال بتاتے ہوئے انتہائی صدمہ محسوس ہورہا ہے جوکہ سارجنٹ میٹیو رتاناکو جانتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے غم میں شریک ہیں۔
تازہ ترین