• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممی چکرورتی نے اپنے ہاتھ پر بنے ٹیٹو کو اپنے لیے لکی بتادیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ اور ٹاپ بنگلہ اداکارہ ممی چکرورتی نے اپنے ہاتھوں پر ایک ٹیٹو بنوایا ہے ۔ اب انہوں نے اس کا راز بھی کھول دیا ہے ۔بنگال کی ٹاپ اداکارہ اور ممبر پارلیمنٹ ممی چکرورتی نے حال ہی میں سڑک پر نازیبا اشارے کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرایا تھا ۔ اب انہوں نے ملزم کی شناخت بھی کرلی ہے ۔ ملزم کو ممی چکرورتی کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اس کے بعد اداکارہ نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی سب وے کے خلاف بھی بات کی ۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے اس کمپنی کے بارے میں شکایت کی تھی ۔ ممی چکروتی ایک طرف اداکارہ ہیں تو دوسری طرف ایک ذمہ دار انسان بھی ہیں ۔ نا انصافی کی مخالفت کرنے کے بارے میں انہوں نے بالکل بھی اپنی اداکارہ ہونے کو بیچ میں نہیں آنے دیا بالکہ کھل کر اس شخص کی مخالفت کی ۔ ممی چکرورتی کی اس ٹھوش شخصیت کی گواہی ان کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو بھی دیتا ہے ۔ ممی نے اپنی داہنے ہاتھ پر نرتیہ نٹراجن کا ایک ٹیٹو بنوایا ہے ۔ اب اس کا راز سامنے آگیا ہے ۔ دراصل یہ ممی کا سوچنا ہے کہ ایسا ٹیٹو ان کیلئے لکی ہے ۔ اس ٹیٹو کی وجہ سے کئی مرتبہ ان کی قسمت کھلی ہے ۔ ممی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دو تصویریں شیئر کی ہیں اور اس پر ایک شاندار کیپشن بھی لکھا ہے ۔

تازہ ترین