• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے ملنے والی انسانی ہڈیاں میڈیکل طلبہ کی پریکٹس والی نکلیں

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون سے دو روز قبل ملی انسانی ہڈیاں میڈیکل طلبہ کی پریکٹس والی نکلیں۔

کراچی ساؤتھ پولیس کی درخواست پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ہڈیاں فرنش ہیں اور میڈیکل طلبہ کو پڑھانے کے استعمال والی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہڈیوں پر پینسل اور مارکر کے نشانات ہیں جو طلبہ کو پڑھاتے ہوے لگائے گئے ہیں جبکہ ہڈیوں میں تین کھوپڑیاں اور دیگر جسم کے اعضاء کی ہڈیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دور وز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے انسانی اعضاء ملے تھے، چادر میں بند اعضاء میں تین کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں شامل تھیں۔

انسانی ڈھانچے کے ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اعضاء کو قبضے میں لے لیا تھا۔

تازہ ترین