• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز آصف امین اعوان کی زیرصدرت سی پی او آفس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ربنواز تلہ، ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی کینٹ ڈویژن معاز ظفر، ایس پی سٹی ڈویژن جاوید خان، اے ایس پی صدر عزیر احمد، ڈی ایس پی سرکل کینٹ راؤ طارق پرویز، ڈی ایس پی سرکل گلگشت جاوید طاہر مجید، متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہوئے، آصف امین اعوان نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ لائسنداران اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس روٹ وزٹ کریں اور تمام انتظامات مکمل کر کے سرٹیفکیٹ دیں، جہاں مجالس ہونی ہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کروائیں جن کی نگرانی متعلقہ ڈی ایس پیز خود کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کے ممبران کے ساتھ میٹنگز کریں اور جلوسوں کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائیں۔
تازہ ترین