• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس انڈیکس میں 105 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا اور انڈیکس میں 105 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اکتوبر کے پہلے کاروباری دن ہنڈریڈ انڈیکس 105 پوائنٹس اضافے سے 40676 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران 37 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب 50 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 649 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین