• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی صرافہ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے دام بڑھ گئے، تاہم پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 85 روپے کم ہوکر 95 ہزار 765 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین