• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 منٹ میں رپورٹ دینے والی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار



متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ایسی کٹ تیار کرلی گئی جو 45 منٹ کے اندر رپورٹ دے سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے پورٹیبل کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کی ہے جس کا حجم اسمارٹ فون کے برابر ہے۔

خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسکالرز کی تیار کردہ پورٹیبل کرونا ٹیسٹنگ کٹ 45 منٹ کے اندر رپورٹ دیتی ہے۔

کٹ میں پی سی آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، یہ ٹیکنالوجی مؤثر اور برق رفتار ہے۔

ٹیسٹنگ کٹ کے لیے کسی قسم کے جدید آلات کی ضرورت نہیں کیونکہ کٹ مریض میں براہ راست کورونا وائرس کا پتہ لگاتی ہے۔

فی الحال یہ کٹ کلینیکل توثیق کے مرحلے میں ہے، اس سے نہ صرف تیز رفتار ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے بلکہ یہ سستی بھی ہے۔

تازہ ترین