• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈیو مقبول

رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان بھی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

@sarahkhanofficial

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1) on


فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ’سلو مو ٹک ٹاک ‘ ہے یعنی ویڈیو میں وہ آہستہ آہستہ اپنی اہلیہ کے ساتھ چلتے آرہے ہیں جبکہ یہ ٹک ٹاک مشہور بھارتی گانے ’میں پھر بھی تم کو چاہوں گی‘ پر بنائی گئی ہے۔

گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اظہارِ محبت کرنے والا ایموجی بناتے ہوئے سارہ خان کو مینشن کیا۔

فلک شبیر نے 21 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا  اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین