• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصویر مقبول

رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں، سارہ خان نے گلابی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ گلوکار نے سیاہ اور نیلی دھاریوں والا کوٹ پہنا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

@falakshabir1

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں معصوم سی صورت والی سارہ خان نظریں جُھکائے شرما رہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ کر رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں سارہ خان نے فلک شبیر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا۔

فلک شبیر نے اہلیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مشہور بھارتی گانے کا ایک سطر لکھا:


روپ تیرامستانہ، پیار میرا دیوانہ

سارہ خان نے 10گھنٹے قبل یہ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

View this post on Instagram

and there she goes again!

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1) on


یاد رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی، گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں فلک شبیر اور سارہ خان اپنے والد کو بوسہ دیتے نظر آ رہے تھے۔


انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے سارہ خان کے والد سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بابا ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔‘

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہر کامیاب بیٹی کے پیچھے اُس کے حیرت انگیز والد ہوتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین