• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمایت پر پاکستان حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں، مشیر خارجہ آذربائیجان


کراچی (ٹی وی رپورٹ)آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ نے خطے میں ایک نئی صورتحال پیدا کردی ہے ، پاکستان واضح اور دو ٹوک انداز میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑ اہے اس حوالے سے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ آذربائیجان حکمت حاجی یوف نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان آذربائیجا ن کے ساتھ کھڑا ہے ،پاکستان نگورونا کارا باخ معاملے پر آذر بائیجان کے موقف کا حامی ہے ، بعض علاقوں سے آرمینیائی فوج پیچھے ہٹ رہی ہے تاہم آرمینیا کی فوج آبادی والے علاقوں پر بھی حملے کررہی ہے ۔ آذر بائیجان معاملے کو پرامن طور پر بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ آذر بائیجان چاہتا ہے کہ یو این قراردادوں کے مطابق معاملہ حل کیا جائے ،یو این قراردادوں کے مطابق آرمینیا کی فوج کو آذر بائیجان کے علاقے سے نکلنا چاہئے ،آرمینیا کے مذاکرات نہ کرنے کے باعث صورتحال کشیدہ ہوئی ہے ۔

تازہ ترین