• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ درج کرانیوالے کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، صداقت عباسی


کراچی (ٹی وی رپورٹ) پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالے کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن زیر عتاب ہے۔

جیو پر بھی جبر کیا جارہا ہے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ لگتا ہے شاہ کو شاہ کے وفادار ہی مروائینگے۔

قبل ازیں پروگرام کے میزبان منیب فاروق نے کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کو عوامی مسائل پر توجہ دینا چاہئے لیکن یہاں ایک دوسرے کو غداری اور محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں۔ یہ سب کچھ پاکستانی سیاست میں نیانہیں بلکہ بہت پرانا ہے ۔

ایسے نعروں سے معاشرے میں بدامنی اورانتشار پھیلتاہے ۔نون لیگ کے جن رہنماوٴں کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا اس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت اہم لوگوں کے نام شامل ہیں ایسے اقدامات ملک کو آگے کے کر نہیں جاسکتے ۔

تازہ ترین