ملتان (نمائندہ جنگ)مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 1.24فیصد اضافہ، شرح 11.28 ہوگئی، 24 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ،4 میں کمی جبکہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق8 اکتوبر2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.28فیصد رہی جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 1.24 فیصد زائد ہے ۔
ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں 24 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ،4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، انڈہ(فارمی)،پیاز،چکن(زندہ)،آٹا،آلو،دال مسور، چینی،دال چنا،انرجی سیور،دہی،ایل پی جی(سلنڈر)،چاول باسمتی(ٹوٹا)، کوکنگ آئل،واشنگ سوپ،بیف ،لہسن،دودھ(تازہ) ،خشک دودھ،مٹن،چائےکاکپ ،چاول اری6/9 اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
کیلا ، دال مونگ ، گڑ،دال ماش کی قیمتوں میں کمی جبکہ ویجیٹیبل گھی ،آگ جلانے والی لکڑی،گھی(کھلا)، ڈبل روٹی، ھائی سپیڈ ڈیزل، بیف پلیٹ، دال پلیٹ، الیکٹرک چارجز،جارجٹ،صابن،ماچس، سگریٹ، لان(کپڑا)،موٹالٹھا،نمک، سرخ مرچ(پسی ہوئی)، پیٹرول،چائے،گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل،چپل،گیس چارجز ،لوکل کال کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔