آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مہنگائی سے ستائے عوام کا راستہ کنٹینر نہیں روک سکتے، سینیٹر آصف کرمانی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے ستائے عوام کا راستہ کنٹینر نہیں روک سکتے۔

سینیٹر آصف کرمانی نے اپنے ایک بیان میں گوجرانوالہ کے جلسے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت نے گوجرانوالہ شہر کو قلعہ میں تبدیل کردیا ہے، جناح اسٹیڈیم جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مہنگائی سے ستائے عوام کا راستہ کنٹینر نہیں روک سکتے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں آج ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سمیت مختلف شہروں سے قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

گوجرانوالہ میں پولیس نے جناح اسٹیڈیم کی طرف آنے والے راستے خار دار تار لگا کر بند کر دیئے ہیں، گل روڈ، منیر چوک، سیالکوٹ روڈ اور گوندنوالہ پھاٹک پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔

سیٹلائٹ ٹاؤن سے آنے والی سڑکوں پر بھی مزید کنٹینرز لگادیئے گئے ہیں، جس کے باعث جناح اسٹیڈیم کی طرف پیدل آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید