پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگز سے پہلے پولیس نے چھاپہ مار کر کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔
شہر میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے لگائے گئے بینرز اور ہورڈنگز اتارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینرز لگانے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
ادھر کامونکی سے مسلم لیگ نون کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوںکی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔