• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان چینی حملے کے دفاع کیلئے تیار رہے ،امریکا

واشنگٹن (جنگ نیوز )وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ اوبرائن نے کہا ہے کہ تائیوان کو چین کے کسی بھی حملے کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔جمعے کو ایک بیان میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ اوبرائن ​نے کہا کہ ان کے خیال میں تائیوان کو ایسے قلعہ بند ہونا چاہیے کہ وہ چین کی جانب سے کسی بھی بحری حملے یا گرے زون کے آپریشن کا بھی دفاع کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ گرے زون آپریشن سے مراد جزیرے کو معاشی طور پر اکیلا کر دینا ہے۔ اس سے مراد ایسے جابرانہ اقدامات ہیں جن کے لیے فوجی طاقت استعمال نہ کی گئی ہو۔برطانوی میڈیاکے مطابق کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر امریکی صدارتی انتخاب کے نتیجے میں ملک میں سیاسی انتشار کی کیفیت پیدا ہوئی تو چین تائیوان کے خلاف اقدامات اٹھا سکتا ہے۔چین کا یہ دیرینہ مؤقف رہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور وہ اسے متحد کرنے کے لیے کوئی بھی طریقہ اپنا سکتا ہے۔ جب کہ وہ اس کے لیے طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔​

تازہ ترین