• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کو کیسے گرفتار کیا گیا؟


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بریگیڈ تھانے کی پولیس نے آج صبح کراچی کے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہیں کیسے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا ، ان سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین