• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ویلز میں بھی کوروناوائرس پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بعد ویلز میں بھی کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویلز میں کورونا پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جمعے سے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا صرف ضروری کام کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔


لاک ڈاؤن کے دوران اسکول، عبادت گاہیں، دکانیں، تفریحی مقامات بند رہیں گے، بڑی کلاسوں کے طلبا کو لاک ڈاؤن کے دوسرے ہفتے میں اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاؤن کا اطلاق 23 اکتوبر سے 9 نومبر تک ہوگا، برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے پر انگلینڈ میں کورونا کا ہائی الرٹ اور شمالی آئرلینڈ میں ایک ماہ کے لیے پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں جبکہ مانچسٹر میں پابندیاں سخت کرنے کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین