• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ، یورپی یونین کے مابین تجارتی معاہدہ مشکل ہونے کے باوجود ممکن ہے،عہدیدار یورپی کمیشن

برسلز (اے پی پی)یورپی کمیشن کے نائب صدر برا ئے بین الادارہ جاتی تعلقات ماروس سیفکوک نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین نیا تجارتی معاہدہ مشکل ہےتاہم اس کے باوجودیہ معاہدہ ممکن ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے 27 ممبر ممالک سے یورپی امور کے وزرا کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیفکوک نے کہا کہ یورپی یونین اس معاہدے کے لئے کام جاری رکھے گی یہ بہت مشکل ہے لیکن پھر بھی ممکن ہے اور کہا کہ مذاکرات کے لیےآخری یوم کارتک دروازہ کھلا رہےگا۔جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ میں وزیر مملکت برائے یورپ مائیکل روتھ نےواضح کیا کہ برطانیہ اوریورپی یونین کے تجارتی معاہدے پر بات چیت میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی اور کہا کہ وقت ختم ہورہا ہے معاہدے کے لیے تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے تاہم یورپی یونین اب بھی کوئی معقول حل چاہتی ہے۔یورپی یونین کے ممبر ممالک کے وزراء کے نے منگل کو لکسمبرگ میں جنرل افیئرز کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات میں انہیں برطانیہ بلاک کے چیف مذاکرات کار مشیل بارنیئر نے بریفنگ دی ۔ یہ میٹنگ دو روز قبل یورپی یونین کےاس سربراہی اجلاس سے پہلے ہوئی ہے جس میں یورپی یونین اور برطانیہ کے مذاکرات میں تعطل کا حل تلاش کیا جائے گا ۔
تازہ ترین