شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مارے گئے دہشتگرد مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں علیم خان خوشحالی گروپ کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جنہوں نے میر علی میں ملک رئیس نامی شخص کو قتل کیا تھا۔