• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھوبین کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اور اُن کے شوہر قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ ’ہر سال ہماری شادی کی سالگرہ ہمارے سفر میں ایک اور نیا سال ساتھ گُزارنے کا اضافہ کرتی ہے۔‘

مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی خوشیاں بانٹنا بہت زبردست تھا۔ ‘

دوسری جانب جانب مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھوبین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔


مادھوری ڈکشٹ کے شوہر نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی نیک تمناؤں کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ مادھوری اور اُن کے شوہر نے دو روز قبل ہی اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرا م پر اپنے شوہر کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مادھوری ڈکشٹ نے لکھا تھا کہ آج میرے سب سے پسندیدہ شخص کے ساتھ مہم جوئی اور محبت سے بھرپور ایک اور سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم شادی کے اتنے سالوں بعد بھی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ کی بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے اپنے ہمسفر کے لیے میرا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین