• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ نے گلوکاری کا آغاز کردیا

نامور بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

فلمی پردے پر ہر طرح کے کرداروں اور رقص میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی مادھوری کا پہلا گانا رواں ہفتے ریلیز ہوگا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسیقی اور گانے کے جملے بہت مثبت پہلو سامنے لاتے ہیں اور امید کی وضاحت دیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مادھوری نے کہا کہ ’ہم سب اس (وبا) میں ساتھ ہیں اور ہم ضرور اس سے باہر نکلیں گے۔ ہمیں چھوٹی سے امید اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔‘


اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے نئے گانے سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ ان کا یہ گانا کینڈل (Candle) آئندہ تین روز میں ریلیز ہوگا۔

تازہ ترین