• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، آئس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شریف آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد کرلی ہے ۔ ایس ایچ او شریف آباد کامران حیدر کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 4 ملزمان اعجاز عرف لاٹھی ولد حسن ،خالد عرف چشتی ولد یوسف ،محمد نبیل احمد ولد خلیل احمد فرحان گاما ولد مقصود عالم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےبھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی،انہوں نے بتایا کہ ملزمان اسکولوں اور کالجز کے طالب علموں کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

تازہ ترین