• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سیاست سے باز نہ آیا، ہیڈکوچ کو زمبابوین ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنے بھارتی ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کے بغیر منگل کو اسلام آباد پہنچ گئی۔ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے ویزہ ملنے کے باوجود پاکستان آنے سے گریز کیا ہے۔ 

ان کی عدم موجودگی میں بولنگ کوچ ڈگلس ہونڈو کو قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ 

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیاہے ۔بھارتی ہائی کمیشن نے لال چند راجپوت کو ہرارے میں روک لیا ہے اور کہا ہے بھارتی باشندوں کے لئے پاکستان کا سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ لال چند راجپوت اس وقت زمبابوے کے دارالحکومت میں موجود ہیں۔ 

بھارت نےاپنے شہریوں کے لیے قائم ٹریول ایڈوائزری کو بنیاد بنا کر لال چند راجپوت کو روک دیا ہے ۔ 

زمبابوے کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرارے میں بھارتی سفارتخانے نے ہیڈ کوچ کو پاکستان نہ لے کر جانے کے لیے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ لال چند بھارتی شہری ہیں لہٰذا انہیں بھارتی حکومت کی سفری گائیڈ لائنز کے مطابق ٹور میں شامل نہ کیا جائے۔ 

لال چند راجپوت بھارت کیلئے 2 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں جب کہ کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین