• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے 16 نومبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سیکورٹی ادارے کہتے ہیں معلومات نہیں اور کمیشن جبری گمشدگی کا کیس کہہ رہا ہے ، جے آئی ٹی نے بھی کمیشن کے سامنے بیان دیا کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،گزشتہ روز چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاپتہ افراد کمیشن کی سفارشات حتمی نہیں ہوتیں، ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم نے کہا کہ کمیشن کا اجلاس تین چار نومبر ہے۔

تازہ ترین