• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کاچارسدہ روڈ پر مختلف فلور ملوں کا معائنہ

پشاور(نیوز ڈیسک )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم)صوبیہ حسام طورو نے چارسدہ روڈ پر واقع فلور ملوں کا دورہ کیا،خصوصی ٹیم نے فلور ملوں میں سٹاک ریکارڈ اور ڈیلروں کو سپلائی کیا جانیوالا اٹے کا معائنہ کیا، ریکارڈ نامکمل اور درست نہ ہونے اور کوٹہ کے مطابق سپلائی نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فلور ملز کا لائسنس منسوخ کردیا ہے جبکہ متعدد ڈیلروں کا کوٹہ بھی ختم کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور نے پشاور کے تمام فلور ملز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ فلور ملوں میں ریکارڈ بروقت درست اورکوٹہ کے مطابق سپلائی کی جائیں بصورت دیگر عملدرامد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو اپنے علاقوں میں واقع فلور ملوں کا دورہ کرنے نامکمل دستاویزات اور کوٹہ کی خلاف ورزی کرنے پر فلور ملوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین