• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوحکمران مزید بیوقوفنہیں بناسکتے،سنی تحریک

لاہور( وقائع نگار خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھمبیر مسائل کا حل چاہتے ہیں عوام کو حکمران مزید بیوقوف نہیں بناسکتے ۔مرکزی علماء کونسل پاکستان سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے عناصر کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتی ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اوراس کی بہت ساری مثالیں روز روشن کی طرح واضح ہیں۔ بعض قوتیں اب بھی متحرک ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے مسئلے پر پاک سعودی تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔ پہلے بھی ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اب بھی ایسی قوتیں ناکام ہوں گی۔
تازہ ترین