• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے انتظامیہ کا سٹیشن ماسٹر کے عہدے کیلئے کامیاب امیدواروں کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ ملتان نےسٹیشن ماسٹر گروپ میں ترقی پانے والے 19کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔ اس سے قبل پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں 92امیدواروں نے اسٹیشن ماسٹر گروپ کی پروموشن کے لیے درخواستیں دیں تھیں جن میں سے 60ملازمین نے تحریری امتحان پاس کیا ، گزشتہ روز انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 19ملازمین کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی گئی، یہ امیدوار جسمانی امتحان پاس کرنے کے بعد 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ریلوے اکیڈمی والٹن میں اپنے ٹی ون کورس کا آغاز کریں گے۔
تازہ ترین