• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل صاحب کون ہیں میں ان کو نہیں جانتی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کو نہیں جانتیں۔

کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں موجود مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر کوئی خطرہ ہے تو اس کا مطلب ہے کیا ہم جلسہ منسوخ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب بلوچستان کو قومی دھارے میں لائے، نواز شریف کے دور میں بلوچستان میں ترقی ان کی ترجیح میں شامل تھا۔


مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکل جو باتیں کی ہیں اس سے لگتا ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں، وزیر ا عظم کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے۔

اپنی گفتگو میں مریم نوا نے شہباز گِل سے ناواقفیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ شہباز گل صاحب کون ہیں میں ان کو نہیں جانتی۔

تازہ ترین