• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جنوری سے پہلے چلےجائیں گے، مریم نواز


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان مہرہ ہیں وہ ہمارا ہدف نہیں ،جنوری سے پہلےچلےجائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم انواز  نے ایک بار پھرنئے سال سے پہلے ہی حکومت کوگھر بھیجنےکا دعویٰ کردیا۔

لاہور میں نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز بلوچ نے طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے دھرنے میں شرکت کی اور طلبا ء کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئیں ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلوچ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، میں آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئی ہوں، مجھے افسوس ہے آج طلبا سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا کوٹہ بحال کرنا چاہیے، بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی واقعےکی انکوائری کی ضرورت نہیں ہر چیز رپورٹ ہوئی ہے،انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے،کراچی واقعے پرانہیں بلایا گیا تو گواہی دینے ضرورجائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دل سے پنجاب کی خدمت کی، یہ احسان نہیں، عوام کا حق ہے جو انہیں ملا، نواز شریف کے بغیر پاکستان اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہو گیا ہے، شہباز شریف کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں بھائی سے نہ لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

کراچی واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ حکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جنوری سے پہلے چلی جائے گی،حکومتی مشیر اپنی خفت مٹانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کراچی واقعے پر انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر چیز بڑی واضح ہے، کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات نے ثابت کیا کہ غلط فیصلے کے اثرات سامنے آتے ہیں، ملک میں آٹا، چینی سب کچھ مہنگا ہو رہا ہے۔

دھرنے پر بیٹھے طلباء نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے طلبا کی اسکالر شپ بند کر دی گئی ہیں اور ان کا کوٹہ بھی ختم کیا جا رہا ہے ، ہم سب طلبا اپنا مقدمہ لے کر لاہور آئے ہیں ۔

تازہ ترین