• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 194 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 194 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 186 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 623 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح آج 41 ہزار 72 رہی۔

بازارِ حصص میں آج 415 کمپنیوں کے 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 36 ارب روپے کم ہوئی، جو کاروباری دن کے اختتام پر 7 ہزار 609 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین