• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون کرکٹ: بلوچستان کے عظیم اور اویس ضیاء کی سنچریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون میں ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں میچ کے پہلے روز عظیم گھمن اور اویس ضیاء کی شاندار سنچریوں کی بدولت بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے۔ عظیم گھمن 119 اور اویس ضیاء 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے کھیل کے اختتام بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کے پی نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی ابھی 2 وکٹیں باقی ہیں۔ 122 رنز کے جواب میں کے پی نے 35.5 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 53.1 اوورز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر طیب طاہر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین