• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر اور چین اسٹور ایسوسی ایشن میں ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر) ایف بی آر اور چین سٹور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں ،ایم اویوکے تحت ملک بھر کے بڑے ریٹیلرز ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوں گے۔یہ حاصل کردہ سنگ میل ان تمام ریٹیلرز کو مراعات فراہم کرے گا جو رضاکارانہ طور پر 30نومبر 2020تک پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوں گے۔ منسلک ہونے کی راہ میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے مرکزی اور علاقائی سطح پر چین سٹور ایسوسی ایشن کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

تازہ ترین