• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی سکیم ، نقشوں کی تیاری میں غلطیوں کا انکشاف

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ میں ایمنسٹی سکیم کے تحت نقشوں کی تیاری کیلئے ہائر آرکیٹیکٹ کی طرف سے نقشوں میں غلطیوں کے باعث شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا کینٹ بورڈ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ایسے آرکیٹیکٹ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بعض آرکیٹیکٹ شہریوں کے نقشے تیار کرتے اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ مکان کے کس طرف گلی یا پلاٹ ہے ، وہ بلڈنگ پلان تیار کر کے کینٹ بورڈ میں جمع کروا دیتے ہیں اور جب کینٹ بورڈ کا عملہ موقع پر اس گھر وغیرہ کا جائزہ لیتا ہے تو پتہ چلتا ہے گلی دوسری طرف ہے اس پر نقشے پر اعتراض لگا کر کینٹ بورڈ متعلقہ مالک مکان کو نقشہ واپس کر دیتا ہے جس سے مالکان کو اس کی تصحیح کیلئے دوبارہ آرکیٹیکٹ کے پاس جانا پڑتا ہے۔
تازہ ترین