• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا۔ اس طرح خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1276ہوگئی۔ 

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبے  میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 84 کیسزرپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہزار 361 ہوگئی ہے۔ 


محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس طرح صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 37 ہزار 463 ہوگئی۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 628 ہوگئی ہے۔ پشاور میں کورونا سے601 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

تازہ ترین