• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیائے کرکٹ کی معمر ترین کھلاڑی109سال کی ہوگئیں

دنیائے کرکٹ کی سب سے معمر خاتون کھلاڑی ایلین ایش نے گزشتہ روز اپنی 109ویں سالگرہ منائی۔ وہ30 اکتوبر1911 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔

ایلین ایش نے انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف 1937 میں کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 1949 میں کھیلا۔

انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے لئے 7 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ایلین ایش نے اپنے کیریئر کے دوران جو ٹیسٹ میچز کھیلے ان میں سے انگلینڈ کو 2میں کامیابی اور2میں شکست ہوئی جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔

تازہ ترین