آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اکشے کمار اور کیارا آڈوانی کی فلم کب ریلیز ہورہی ہے؟

بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار اور نئی اُبھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ کیارا عالیہ آڈوانی کی فلم ’لکشمی‘ رواں سال 9 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کیارا آڈوانی نےاپنی نئی فلم لکشمی کی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ اور اکشے کمار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ وہ صحیح کہتے ہیں ، زندگی جیو کوئین سائز، آرہی ہے لکشمی 9 نومبر کو۔‘

اداکارہ کیارا آڈوانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 31 منٹ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 1لاکھ 50 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اکشے کمار اور کیارا آڈوانی کی فلم لکشمی رواں سال 22 مئی کو ریلیز ہونا تھی لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی اور اب فلم ’لکشمی بم‘ کی جگہ ’لکشمی‘ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیارا آڈوانی نے 2014 میں فلم ’فگلی‘ سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اس کے بعد ایم ایس دھونی، لسٹ اسٹوریز اور کلنک میں اپنے اداکاری کی مہارت سے لوگوں میں خود کو متعارف کرایا۔

کیارا آڈوانی نے ساؤتھ فلموں میں بھی اچھی جگہ بنائی ہے۔ اُن کی مقبول ترین فلم ’کبیر سنگھ‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید